8 نومبر، 2025، 7:11 PM

عراق میں پارلیمانی انتخابات، 329 سیٹوں کے لئے 7768 امیدواروں کی دوڑ

عراق میں پارلیمانی انتخابات، 329 سیٹوں کے لئے 7768 امیدواروں کی دوڑ

عراق میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، جس میں 7768 امیدوار 329 نشستوں کے لیے میدان میں اتریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، جس میں 7758 امیدوار 329 نشستوں کے لیے میدان میں اتریں گے۔ ان میں 5520 مرد اور 2248 خواتین شامل ہیں۔

عراقی الیکشن کمیشن کے مطابق، 21 ملین سے زائد شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ عراق کے آئین کے تحت، پارلیمان صدر کے انتخاب اور حکومت کو اعتماد دینے کا اختیار رکھتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ووٹنگ سے قبل انتخابی مہم پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے، جو عام ووٹنگ کے اختتام تک جاری رہے گا۔ اس دوران کسی بھی قسم کی انتخابی مہم یا تشہیر کو واضح خلاف ورزی قرار دیا جائے گا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کمیشن نے وضاحت کی کہ اس کا مقصد رائے دہندگان کو آزادانہ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر کسی دباؤ کے اپنے نمائندے منتخب کر سکیں۔

خصوصی ووٹنگ (جیسے فوجی اہلکاروں کے لیے) اتوار 9نومبر کو ہوگی، جب کہ عام ووٹنگ منگل 11نومبر کو ہوگی۔

News ID 1936372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha